ہنجروال،خاتون کا اقدام خودکشی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال کے علاقے میں 22 سالہ خاتون کا اقدام خودکشی۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کی رہائشی صائمہ بی بی کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی دونوں میاں بیوی اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز میاں بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر صائمہ نے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی جسے تصویر نہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت بدستور نازک بتائی جاتی ہے۔