رائیونڈ سٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان زخمی،ہسپتال منتقل

رائیونڈ سٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ، نوجوان زخمی،ہسپتال منتقل

  



لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 24 سالہ نوجوان کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ کا رہائشی چوبیس سالہ کامران چائے کے ہوٹل پر کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گے اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کامران کے مطابق اس کی کسی کے ساتھ دشمنی نہ ہے پولیس کا کہنا ہے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی