کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ادا نہ کرنے والے صارفین کے بجلی کے میٹر نہ اتارنے کا حکم

  کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ادا نہ کرنے والے صارفین کے بجلی کے میٹر نہ اتارنے کا ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو اور فیسکو کو یکمشت کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ادا نہ کرنے والے صارفین کے بجلی کے میٹر اتارنے سے روک دیا۔عدالت نے لیسکو اور فیسکو کو کوارٹر ٹریف ایڈجسٹمنٹ کی اقساط میں وصولی کاحکم بھی دیاہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے فلائنگ پیپر ملز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار وں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ لیسکو اور فیسکو کی طرف سے ایک ہی بل میں گزشتہ 6 ماہ کے کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں رقم وصول کی جارہی ہے، ایک ہی بل میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ادا کرنا مشکل ہے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ لیسکو اور فیسکو کو اقساط میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی