ورکشاپ کے ڈائریکٹر اور منیجرکے خلاف 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

    ورکشاپ کے ڈائریکٹر اور منیجرکے خلاف 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے 45ہزارروپے لینے کے باوجود گاڑی میں اصل پرزے نہ ڈالنے پر ایچ ٹی ایل ورکشاپ کے ڈائریکٹر اور منیجرکے خلاف 10لاکھ روپے سے زائد ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا۔عدالت نے مذکورہ ڈائریکٹر اور مینجر سے 14جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
جوہرٹاؤن کے رہائشی درخواست گزار حماد رضا کا موقف ہے کہ اس نے گلشن راوی میں واقع مذکورہ ورکشاپ سے گاڑی کے کچھ پرزے ڈلوانے کے لئے 45ہزار روپے اداکئے لیکن اصل پرزے نہیں ڈالے گئے جس پر اس نے شکایت کی تو کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیاہے،عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے،عدالت نے دعویٰ منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالاحکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -