ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نئی دہلی میں طلباء کیخلاف طاقت کے استعمال پر تحقیقات کا مطالبہ

      ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نئی دہلی میں طلباء کیخلاف طاقت کے استعمال پر ...

  



نئی دہلی(آن لائن)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نئی دہلی میں طلباکے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ کے خلاف تشدد کسی بھی طرح جائز نہیں ہو سکتا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے انسانی حقوق باڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار کا کہنا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علموں پر پولیس کے تشدد اور طلباکو ہراساں کرنے کے خلاف تفتیش ضرور ہونی چاہیے۔ اویناش کمار نے کہا کہ طالب علموں کے اختلافِ رائے کے حق کا احترام کیا جائے، واقعہ میں 100سے زائد طالب علم زخمی ہوئے تھے اور زخمی طالب علموں کی مدد کیلئے پولیس نے یونیورسٹی میں ایمبولنس کو بھی جانے نہیں دیا تھا۔علاوہ ازیں پروفیسر محمد سہراب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ظالمانہ کارروائی میں ایک طالبعلم کی ہلاکت ہو ئی ہم ریاستی دہشت گردی کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل

مزید : علاقائی


loading...