مشرف کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپناموقف دینگے،فیصل جاوید

    مشرف کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اپناموقف دینگے،فیصل جاوید

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حکومت فی الحال پرویز مشرف کو خصوصی عدالت کی جانب سے سزائے موت دیے جانے کے معاملے پر موقف دینے سے قاصر ہے، کرپشن،چوری اور دیگر مقدمات میں ملوث افراد کو سزائے موت کیوں نہیں دی جاتی؟، عمران خان اپوزیشن میں تھے اور انہوں نے پرویز مشرف پر مقدمے کی بات کی تھی۔ گزشتہ روزنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالت کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے اس کے بعد ہی اس معاملے پر حکومتی موقف دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو سزائے موت دیے جانے پر بلاول بھٹو زرداری نے تبصرہ کیا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، مجھے حیرت ہے کہ بلاول ایک طرف پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیتے ہیں دوسری طرف ایسی باتیں کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کیا بلاول یہ بات بھول گئے اسی پرویز مشرف نے انہیں این آر او دیا تھا؟۔

فیصل جاوید

مزید : علاقائی