شہریار خان آفریدی کی ترک صدر اردوان سے جنیوا میں ملاقات

    شہریار خان آفریدی کی ترک صدر اردوان سے جنیوا میں ملاقات

  



جنیوا(آن لائن)وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے جنیوا میں ملاقات کی۔شہریار خان آفریدی نے ترک صدر کو ایف اے ٹی ایف اور دیگر عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت اور کشمیر کا مسئلہ اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا۔منگل کو وزارت سیفران سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے ترک صدر کو پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔پاکستان اپنے مالی مسائل کے باوجود چالیس سال سے فیاضی سے مہمان نوازی کر رہا ہے۔

مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

ملاقات

مزید : علاقائی