اثاثہ جات کیس، اکرم درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

  اثاثہ جات کیس، اکرم درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع

  



اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آبادہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جے یو آئی ف کے رہنما اکرم درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں یکم جنوری تک توسیع کردی۔ گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم درانی کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی،جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اکرم درانی سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں پر ہیں؟،اکرم درانی نے کہا کہ ان کی دوسرے کیس میں پیشی تھی وہ وہاں گئے ہیں آج پیش نہیں ہو سکتے۔

،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے اکرم درانی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کی تاریخ ڈال دیتے ہیں۔عدالت نے جے یو آئی (ف)کے رہنما اکرم درانی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں یکم جنوری تک توسیع کردی۔

اکرم توسیع

مزید : علاقائی


loading...