قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

    قوم شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے شہیدکا نسٹیبل محمد ارشد کی18ویں برسی کے موقع پرشہید کی بہادری اور لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ رائے بابر سعید نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔پوری قوم شہداء کی دی جانے والی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ رائے بابر سعید نے مزید کہا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کے لئے مزید بہتر اقدامات کئے جارہے ہیں۔شہداء کے ورثاء کی فلاح وبہبود اور ویلفیئر کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔یاد رہے کانسٹیبل محمد ارشد شہیدتھانہ فیکٹری ایریا تعینات تھے۔2001؁ء میں دوران پٹرولنگ جرائم پیشہ افراد سے فائرنگ کا تبادلہ میں شہیدہوگئے تھے۔
شہید کانسٹیبل محمد ارشدکو اُن کے آبائی ضلع شیخوپورہ میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -