17 ملازمین کیلئے 7 لاکھ 65 ہزار روپے کی گرانٹ منظور

    17 ملازمین کیلئے 7 لاکھ 65 ہزار روپے کی گرانٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپورٹر)سی سی پی او ذوالفقار حمید نے لاہور پولیس کے 17 ملازمین کے لئے ویلفیئر فنڈ سے 7 لاکھ 65 ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دے دی۔ اس ضمن میں ویلفیئر بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پولیس ملازمین کی طرف سے مختلف وجوہات کی بنا پر دی گئی درخواستوں پر غور کیا گیا۔ ایس ایس پی ایڈمن اطہر وحید نے سی سی پی او کو مختلف درخواستوں پر کارروائی کی تفصیل بتائی۔ واضح رہے کہ لاہور پولیس کے ویلفیئر بورڈ کا اجلاس مہینے میں دو بار ہوتا ہے جس میں پانچ ہزار روپے سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی امداد کی منظوری دی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -