سول سروسز اکیڈمی کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

سول سروسز اکیڈمی کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سول سروسز اکیڈمی میں زیرتربیت افسران کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں 47کامن کے12 زیرتربیت افسران شامل تھے۔چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان نے وفد کو ادارے بارے بریفنگ دی۔وفد کو اتھارٹی کے آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر، ایمرجنسی کنٹرول سینٹر اورڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کروایا گیا۔افسران کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اورالیکٹرانک چلاننگ کے نظام بارے بتایا گیا۔افسران کو سیف سٹی ویب ٹی وی سٹوڈیو کا دورہ بھی کروایاگیا۔دورے کے دوران وفد نے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی ومانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے کی افادیت کے پیش نظر اسے ملک بھر میں پھیلایا جائے۔امن و امان کے قیام اورسکیورٹی اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ ناگزیر ہے۔سیف سٹی منصوبے، ماڈرن ٹیکنالوجی اور تربیت سے پولیس کلچرتبدیل ہورہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...