سول لائنز ڈویژن پولیس کاکریک ڈاؤن، جرائم میں ملوث44ملزم گرفتار

  سول لائنز ڈویژن پولیس کاکریک ڈاؤن، جرائم میں ملوث44ملزم گرفتار

  



لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائنز ڈویژن پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث44ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگ کے قبضہ سے3 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران6ملزمان کو گرفتار کر کے 5 پسٹلز،1رائفل اور33گولیاں برآمدکی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 23 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازی میں ملوث13 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 41 ہزارروپے سے زائد نقدی رقم بر آمد کی گئی۔

قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے2ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چوری،امانت میں خیانت،دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 10اشتہاری وعدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ میں ملوث5ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید : علاقائی