ٹاؤن شپ، خوفناک آتشزدگی کے باعث 60دکانین حل کر خاکستر
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹاؤن شپ کے علاقے میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 60 دکانیں جل گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹاون شپ کے علاقے جناح مارکیٹ کے اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج میں شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مارکیٹ میں کپڑے، فرنیچر، جوتوں سمیت دیگر سامان کی دکانیں تھیں جو چند گھنٹوں میں راکھ کا ڈھیر بن گئیں۔آگ نے غریب دکانداروں کا سامان اور جمع پونجی سب کچھ جلا ڈالا، دکانداروں نے حکومت سے امداد کا مطالبہ کر دیا۔دکانداروں نے لیسکو کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے بارے میں لیسکو کو متعدد بار آگاہ کیا مگر کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔