سالانہ انٹر دانش سکولز گیمز 21دسمبرسے شروع ہو ں گی

    سالانہ انٹر دانش سکولز گیمز 21دسمبرسے شروع ہو ں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹر آف ایکسیلنس اتھارٹی کے زیر اہتمام سالانہ " انٹر دانش سکولز سپورٹس 2019 " 21 دسمبر سے 28 دسمبر تک منعقد ہونگی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس جبکہ گیسٹ آف آنر وائس چیئرپرسن پنجاب دانش سکولز اینڈ سنٹر آف ایکسیلنس اتھارٹی سمیرا احمد ہونگی۔ " انٹر دانش سکولز سپورٹس 2019 " کے سلسلہ میں پنجاب بھر کے 14 دانش سکولز اور 10 سنٹر آف ایکسیلینس کے 25,000 طلبہ و طلبات کے مابین کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، والی بال، باسکٹ بال، ہینڈ بال، نیٹ بال اور اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے جن میں سے ٹاپ آنرز کے لیے منتخب 1,800 طلبہ شرکت کریں گے۔