ایکوافینا لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ،مزید 2میچز کافیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ایکوافینا لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ 2019ء کے دوسرے روز پول بی میں د و دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس بلیک نے آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کو 11-7سے جبکہ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے منوں پولو کو 11-4.5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرد موسم میں لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب میں زبردست میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری گیریژن میجر (ر) حسیب منہاس اور دیگر بھی موجود تھے۔ ماسٹر پینٹس بلیک نے آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کو 11-7 سے ہرایا۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے پانچ، مینول ایڈورڈ کرانزا نے چار، احمد زبیر بٹ اور صوفی محمد عامر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کی طرف سے احمد بلال ریاض نے تین جبکہ حمزہ مواز خان نے دو گول سکور کیے جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے منوں پولو کو 11-4 سے ہرایا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے آٹھ، میر حذیفہ احمد نے دو اور راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا۔ منوں پولو کی طرف سے ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی نے تین جبکہ بابر منوں نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج کیولری پولو گراؤنڈ میں دوپہر ڈیڑھ بجے ماسٹر پینٹس کا مقابلہ اے او ایس پولو سے جبکہ2.45 پر نیوایج کا مقابلہ باڑیز سے ہوگا