چیئرمین پی سی بی بلاتے تو ٹیسٹ دیکھنے کیلئے سوچتا، یونس خان

چیئرمین پی سی بی بلاتے تو ٹیسٹ دیکھنے کیلئے سوچتا، یونس خان

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ وسیم خان کی جگہ چیئرمین پی سی بی بلاتے تو نیشنل اسٹیڈیم ٹیسٹ دیکھنے کے بارے میں سوچتا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مارچ 2009ء کے بعد اب ٹیسٹ میچ منعقد ہونے جا رہا ہے، پاکستان بمقابلہ سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمئین شپ کا دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔اس ٹیسٹ میچ کے لئے چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان لیجنڈری یونس خان کو 6 دسمبر کو فون کر کے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ٹیسٹ کے پہلے دن تشریف لائیے۔ تاہم یونس خان نے اب نیشنل اسٹیڈیم میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونس خان کے نیشنل اسٹیڈیم نہ جانے کی وجہ پی سی بی کی تاریخ کے مہنگے ترین ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی کی ای میل ہے، جو بقول یونس خان انہیں تاخیر سے موصول ہوئی جب کہ وہ بچوں کے ساتھ اپنی چھٹی منانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی