پاک لنکا ٹیسٹ،نیشنل سٹیڈیم میں انتظامات مکمل،ہسپتال قائم

  پاک لنکا ٹیسٹ،نیشنل سٹیڈیم میں انتظامات مکمل،ہسپتال قائم

  



کراچی(آئی این پی) پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے موقع پر سہولتوں کی فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔جمعرات سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں اسپتال قائم کردیا گیا، اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کی پہلی منزل پر پلئیرز ڈریسنگ رومز سے منسلک اس اسپتال میں 3بیڈزرکھے گئے ہیں جبکہ تمام ضروری ادویات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔اسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر کامران رضوی کے مطابق اس اسپتال میں میچ میں شریک دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز کو طبی سہولت فراہم کی جائے گی، اسپتال میں 5ڈاکٹرز کو تعینات کیا گیا ہے، ان میں کارڈیو لوجسٹ ڈاکٹر شاہد مماسا،آرتھو پیڈک ڈاکٹر سید جہاں زیب، ڈینٹل ڈاکٹرقاضی شکیل اور ڈاکٹرعابد خان آفریدی کے ساتھ جنرل فزیشن ڈاکٹرساجد بھی موجود رہیں گے۔اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم ہی میں حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک فلیڈ اسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تماشائیوں اور دیگرکو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔مزید براں نیشنل اسٹیڈیم میں ہی ڈپٹی کمشنر کراچی ایسٹ احمد علی کی زیر نگرانی موبائل ہیلتھ یونٹ بھی موجود رہے گا، فائیو اسٹار ہوٹل ہی میں ڈپٹی کمشنر ساتھ صلاح الدین کی زیر نگرانی میڈیکل روم بنایا گیا ہے 3ڈاکٹرز موجود رہیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی