حذیفہ ابراہیم نے یوایس او پن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

حذیفہ ابراہیم نے یوایس او پن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

  



بوسٹن (آئی این پی)پاکستانی کھلاڑی محمد حذیفہ ابراہیم نے یو ایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ انڈر 15 کا ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔امریکا کے شہر بوسٹن میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں سیڈ 6حذیفہ نے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کے یاسین شہودے کو 0-3 سے مات دے کر اپ سیٹ کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ حذیفہ اس سے قبل 23 ٹائٹل جیت چکے ہیں یہ ان کا 24 واں ٹائٹل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی