پاکستان اور انگلینڈ ویمنزکادوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ آج کھیلا جائیگا

پاکستان اور انگلینڈ ویمنزکادوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ آج کھیلا جائیگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات کو ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ ویمن نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم بسمعہ معروف کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ہیتھر نائٹ انجام دیں گی۔

، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری 20 دسمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ یادر رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ ٹیم نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 2-0 سے شکست دی تھی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی