وزیراعلیٰ کے ویژن پرفروغ کھیل کیلئے اقدامات کئے جائیں،احسان بھٹہ

  وزیراعلیٰ کے ویژن پرفروغ کھیل کیلئے اقدامات کئے جائیں،احسان بھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کی زیرصدارت پنجاب سٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، پراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اکرم صوبن و دیگر افسران نے شرکت کی،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اورپراجیکٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اکرم صوبن نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بتایا نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے دیگر شہروں میں مختلف کھیلوں کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ لگائے جارہے ہیں، ہر ماہ ایک کھیل کی چیمپئن شپ بھی منعقد کررہے ہیں جس سے نئے کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔

، نئے کھلاڑیوں کو مزید تربیت دیں گے اور ان کو قومی و بین الاقوامی مقابلوں کے لئے تیار کیا جائے گا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بتایا کہ پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے، ان منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرلیا جائے گا، نئی ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے، مختلف شہروں میں گراؤنڈز، جمنیزیم ہالز اور سٹیڈیم بنائے جارہے ہیں۔