ایم سی سی کرکٹ ٹیم 46سال بعد فروری 2020میں پاکستان کا دورہ کریگی

ایم سی سی کرکٹ ٹیم 46سال بعد فروری 2020میں پاکستان کا دورہ کریگی

  



لاہور(آئی این پی) ایم سی سی کرکٹ ٹیم46سال بعد فروری 2020 میں پاکستان کا دورہ کرے گی،ٹیم کی قیادت صدر ایم سی سی کمار سنگاکارا کریں گے،ایم سی سی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز ایچی سن کالج لاہور میں کھیلے گی،ٹیم پاکستان بھجوانے کا فیصلہ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ایم سی سی کرکٹ ٹیم فروری 2020 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ٹیم کی قیادت صدر ایم سی سی کمار سنگاکارا کریں گے،اجمل شہزاد ہیڈ کوچ اور لاوینڈر ٹیم منیجر ہوں گے،ایم سی سی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز ایچی سن کالج لاہور میں کھیلے گی،ٹیم پاکستان بھجوانے کا فیصلہ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا یہ 46 سال بعد پاکستان کا دورہ ہوگا۔اس سے قبل ایم سی سی کرکٹ ٹیم نے 1973 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی ہے، ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا تھا،امید ہے اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی دورہ پاکستان کے دوران بھرپور لطف اٹھائے گا۔صدر ایم سی سی کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے پی سی بی سے تعاون کرنا ہوگا۔، پاکستان کا دورہ کرنے والی ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے پر خوشی ہے۔چیف ایگزیکٹو اور سیکرٹری ایم سی سی لاوینڈر کا کہنا ہے کہپاکستان میں ایک دہائی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر کرکٹ کے مداح مسرور ہیں، مارلی بون کرکٹ کلب غیرملکی ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرتا دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی