بنگلہ دیش دورہ پاکستان کے دوران صرف ٹیسٹ میچز کھیلنے کا خواہشمند

بنگلہ دیش دورہ پاکستان کے دوران صرف ٹیسٹ میچز کھیلنے کا خواہشمند

  



لاہور(آئی این پی) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی)نے دورہ پاکستان پر صرف ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کے مجوزہ شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے جس میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور بنگلادیش کی سیریز سے متعلق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے مختصر دورے میں صرف ٹیسٹ میچز شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیسٹ سیریز 30جنوری تا 15فروری تک ہونے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور جب کہ دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔خیال رہے کہ بنگلا دیش کے ایک سیکیورٹی وفد نے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد بنگلا دیش ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر 16کرکٹ ٹیموں نے بھی پاکستان کا دورہ کیا جس کا مقصد قومی ٹیموں کے دورے کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...