پاکستان کے فرحان محبوب انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں

  پاکستان کے فرحان محبوب انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں

  



اسلام آباد(آئی این پی) سیرینا ہوٹلز ہواوے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 2019میں پاکستان کے فرحان محبوب نے عصاب شکن مقابلے کے بعدٹاپ سیڈ مصر کے یوسف ابراھیم کو اپ سیٹ شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،فرحان محبوب نے سیمی فائنل 2 کے مقابلے میں 3 گیمز سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا ئی، فرحان محبوب نے پہلی دو گیمز ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا۔بدھ کو مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے سیرینا ہوٹلز ہواوے پاکستان انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے مردوں کے مقابلوں میں پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کے یوسف ابراھیم اورچیمپئن شپ کے 8 سیڈ پاکستان کے فرحان محبوب میں مقابلہ ہوا۔پہلے دو سیٹ میں پاکستان کے فرحان محبوب کو 16-14اور11-8سے شکست ہوئی جس کے بعد فرحان محبوب نے شاندار کم بیک کیا اور اگلے تین سیٹ جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

۔فرحان محبوب نے سیمی فائنل 2 کے مقابلے میں 3 گیمز سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی۔فرحان نے میچ کی تیسری چوتھی اور پانچویں گیمز میں اپنے روائتی کھیل سے مضبوط حریف کو زیر کیا۔آخر ی تین سیٹ میں فرحان محبوب کی جیت کا سکور11-2،11-5اور12-10رہا۔۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی