سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،کرنل (ر)ہاشم ڈوگر

سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،کرنل (ر)ہاشم ڈوگر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور سینٹر فار پالسنگ اینڈ سیکورٹی کے زیرِ اہتمام شہدائے آرمی پبلک سکول کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار، ترجمان پنجاب حکومت و صوبائی وزیر کرنل ر ہاشم ڈوگر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، سینئر تجزیہ کار سلمان عابد، سینئر اینکر پرسن منصور قاضی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ڈاکٹر عمر سلیم سمیت اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کرنل(ر)ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، بزدل دشمن نے پاکستان کے مستقبل کو مسلنے کی ناکام کوشش کی، آرمی پبلک سکول کے واقعہ نے پوری قوم کو متحد کردیا، افسوس ناک واقعے کے بعد ریاستی اداروں نے آپریشن ضرب عضب، نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن رد الفساد کی صورت میں دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے، پنجاب حکومت پر امن تعلیمی ماحول کیلئے کوشاں ہے، تعلیمی اداروں سے انتہا پسندی اور شدت پسندی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بناکر پاکستان کا مستقبل محفوظ اور پرامن بنایا جاسکتا ہے، نیشنل ایکشن پلان متفقہ دستاویزات یے جس پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ اے پی ایس کے طلباء اس ملک کے حقیقی ہیروز ہیں، تعلیمی امن کیلئے معصوم طلباء کی قربانیاں ہمارا فخر ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ایک بار پھر قومی مفاد کیلئے اکٹھے ہوجائیں، طلباء و طالبات کو بھی قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا ہوگا، نوجوانوں کی شمولیت کے بغیر انتہا پسندی اور دہشت گردی سے چھٹکارا نہیں ہوسکتا،