عقیدہ ختم نبو ت کا تحفظ ہمارا اولین مقصد ہے،قاری زوار بہادر

  عقیدہ ختم نبو ت کا تحفظ ہمارا اولین مقصد ہے،قاری زوار بہادر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علما ء پاکستان کے رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ہمارے اباؤ اجداد نے اس کا بھر پور تحفظ کیا ہزاروں عاشقان رسول نے53ء اور 73ء میں اپنی جا نو ں کا نذرانہ پیش کرکے قادیانیت پر کاری ضرب لگائی ہے۔ ہمارے اسلا ف میں اعلی حضرت شاہ احمدرضا خان بریلوی سے لے کر علامہ امام شاہ احمد نورانی اور دیگر اکابرین اہلسنت تک قادیانیت کے خلاف جدو جہد تاریخ کا سنہری باب ہے، انہوں نے خبردار کیا اگر اہلسنت متحد نہ ہوئے تو آنے والا وقت ہمیں معاف نہیں کرے گا کیونکہ اب نا تو غزالئی زماں علامہ کاظمی،خواجہ علامہ قمر الدین سیالوی، مجاہد ملت مولانا عبدالستارخان اور علامہ شاہ احمد نورانی ہم میں نہیں ہیں اس لئے آنے والے وقت کا سامنا متحد ہو کر کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد صغریٰ لاہور کینٹ میں مولانا قاری محمد اقبال کی صدارت میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کا نفرنس سے پیر سید محفوظ الحق شاہ،حافظ نصیر احمد نورانی،رشید احمد رضوی، مولانا سرفراز قادری،پیر منور حسین شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ علامہ امام شاہ احمد نورانی نے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے کے لئے ملک کے لئے 73ء کا آئین بنانے کے علاوہ وطن عزیز میں مقام مصطفےٰﷺ اور نفاذ نظام مصطفےٰﷺ کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواناان کا عظیم کارنامہ ہے آج وطن عزیز کو امام شاہ احمد نورانی جیسی مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنا کرملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکے

مزید : میٹروپولیٹن 1