انجمن حمایت اسلام نے امانتوں کی حفاظت کی،جسٹس(ر) ناصرہ جاوید

  انجمن حمایت اسلام نے امانتوں کی حفاظت کی،جسٹس(ر) ناصرہ جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن حمایتِ اسلام کی 135ویں تقریباتِ تاسیس کے موقع پر حمایتِ اسلام ڈگری کالج براے خواتین میں مہمانِ خصوصی جسٹس (ر)ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ انجمن حمایتِ اسلام نے 1884میں ایک مٹھی آٹے کے عطیے سے کتنے کمال کے کام کیے، پھر لوگوں نے اس کے بانیوں، عہدیداروں اور اراکین پر اعتماد کرتے ہوئے مالی امداد کے ساتھ ساتھ اپنی جایدادیں تک ہبہ کر دیں، جن کی آمدن سے آج انجمن کے زیرِ انتظام دارالشفقت اور تعلیمی اداروں کی ضرورتیں پوری کی جا رہی ہیں۔ انجمن نے ترقی کے خواہشمند لوگوں کی امانتوں کی حفاظت کی۔ انھوں نے کہا کہ 1934میں علامہ اقبال انجمن کے صدر تھے، تو انھوں نے قائداعظم کو آل انڈیا مسلم لیگ کی قیادت دوبارہ سنبھالنے پر رضامند کیا۔یہی وجہ ہے کہ انجمن حمایتِ اسلام نے اسلامیہ کالج کوپر روڈ خواتین کا پہلا تعلیمی ادارہ قائم کیا تھا۔ انھوں نے طالبات سے غیرملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کا وعدہ لیا۔۔انجمن حمایتِ اسلام کے صدر جسٹس (ر) منظور حسین سیال نے کہا کہ 135 برس میں انجمن خاصے مشکل ادوار سے گذری ہے، مگر اسکے مقاصد 1884 سے آج تک اسی جوش و جذبے سے جاری و ساری ہیں۔