ڈی جی سوشل ویلفیئر کادورہ دارالامان،خواتین میں گرم ملبوسات تقسیم

ڈی جی سوشل ویلفیئر کادورہ دارالامان،خواتین میں گرم ملبوسات تقسیم

  



لاہور(پ ر)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب ڈاکٹر عائشہ سعید نے دارالامان لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر دارالامان میں مقیم غیر تعلیم یافتہ خواتین کو ابتدائی تعلیم کی مفت سہولیات مہیا کرنے کیلئے نئے لٹریسی سینٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے خواتین میں کتابیں، کاپیاں،گرم چادریں اور ملبوسات بھی تقسیم کئے۔وہ خواتین میں گھل مل گئیں اور خواتین سے ادارے کی طرف سے مہیا کی جانیوالی سہولیات اور دیگر خدمات کے بارے دریافت کیا۔خواتین کے مثبت جوابات پر انہوں نے تسلی و اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عائشہ سعید نے دارالامان لاہور کا مکمل معائنہ بھی کیا اور ادارہ کی جانب سے مہیا کی جانیوالی سہولیات وخدمات بشمول صفائی ستھرائی اور ادارہ میں مقیم خواتین کی صحت و سیکورٹی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے انچارج دارالامان،ڈاکٹر اور سائیکالوجسٹ دارالامان کو ضروری ہدایات دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1