اسسٹنٹ کمشنرز کے یونین کونسلوں میں چھاپے، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

  اسسٹنٹ کمشنرز کے یونین کونسلوں میں چھاپے، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لئے سرگرم ہے۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پولیو مہم تیسرے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز پولیو ورکرز کی حاضری کو یقینی بنا رہے ہیں اورپولیو ورکرز کی کارکردگی کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں اورفنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ کی چیکنگ کا عمل سختی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں 18 لاکھ 66 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے ٹارگٹ کو پورا کیا جا رہا ہے۔ڈی سی لاہور نے والدین سے اپیل کی پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے 02 قطرے آپ کے بچوں کے صحت مند مستقبل کے ضامن ہیں۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے دورے کیے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اے سی سٹی تبریز مری، اے سی کینٹ مرضیہ سلیم اور اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے دورے کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ نے یو سی 67 امین پارک کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز کی مانیٹرنگ کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔اے سی سٹی تبریز مری نے یو سی 70 کا دورہ کیا اوراے سی کینٹ مرضیہ سلیم کا تحصیل کینٹ میں پولیو ورکرز کو چیک کرنے کے لئے دورہ کیا۔اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 149 کا دورہ کیا اوراے سی شالیمار کا یو سی 36 شالیمار باغ کا دورہ کیا۔افسران نے پولیو ٹیموں کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیااوربچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔انہوں نے ٹیلی شیٹ، فنگر مارکنگ اور ڈور مارکنگ کو بھی چیک کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1