صوبائی حلقہ 160میں کروڑوں کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری

  صوبائی حلقہ 160میں کروڑوں کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق لاہورشہر میں ترقیاتی پروگرام اورلوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تحت پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ ڈی سی لا ہور دانش افضال نے کہا کہ پی پی 160 کی گلیوں اور محلوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں اورپی پی 160میں واسا کی گنج بخش روڈ، کمال شاہ روڈ، کچا روڈ اور اس کی ملحقہ گلیوں پر 86 لاکھ 60 ہزار روپے کی مالیت سے سیوریج کی بہتری اور تبدیلی کا کام جاری ہے۔ ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کے تحت مولانا حسرت موہانی روڈ، ناظم بلاک، بھیکے والا ٹاؤن، اے ون ٹاؤن میں 03 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مالیت سے سیوریج کی بحالی کا کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ نقشہ سٹاپ تا شہاب الدین سکول وحدت کالونی، سروس روڈ، کیمپس انڈر پاس تا چوہدری انور علی نیو روڈ مسلم ٹاؤن، سروس روڈ وحدت روڈ امریکن لائسیم تا سٹی سکول نیو مسلم ٹاؤن پر 02 کروڑ 05 لاکھ روپے کی مالیت سے کارپٹ روڈ کی مرمت کا کام جاری ہے اور فضل حق روڈ تا حفیظ تائیب روڈ پر 01 کروڑ 20 لاکھ روپے کی مالیت سے کارپیٹنگ کا کام جاری ہے اور ندیم شہید روڈ تا آرائیں چوک 01 کروڑ 75 لاکھ کی مالیت سے کارپیٹنگ کا کام جاری ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ بھیکے وال میں پنڈ لنک وحدت روڈ کی گلیوں کی تقریباً 01 کروڑ کی مالیت سے کام جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...