سٹیپ کی طرف سے میڈیکل اور انجینئرنگ طلبہ کو سکالرشپ کا سلسلہ جاری

    سٹیپ کی طرف سے میڈیکل اور انجینئرنگ طلبہ کو سکالرشپ کا سلسلہ جاری

  



لاہور(پ ر) STEP ہر سال ECAT اور MDCAT انٹری ٹیسٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اپنے طلباء و طالبات کے لئے ہائی اچیور سکالرشپ کا اعلان کرتا ہے جس کا مقصد طالب علموں کی محنت اور کاوشوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس سکالر شپ کے تحت ECAT کے 25 ٹاپ اسکوررز کی انجینئرنگ کی 4 سالہ تعلیم اور MDCAT کے 25ٹاپ اسکوررز کی میڈیکل کی 5 سالہ تعلیم کے مکمل اخراجات STEP ادا کرتا ہے۔ تین سال قبل شروع کئے گئے اس سکالرشپ کے تحت اب تک تقریباََ 200 طالب علم ملک کے نامور میڈیکل اور انجینئرنگ کے تعلیمی اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کر رہے ہیں اور ان کے تمام تر تعلیمی اخراجات STEPادا کر رہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی STEP by PGC کے طالب علموں نے انٹری ٹیسٹ میں اعلیٰ نتائج حاصل کئے۔ اور اپنی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے اس سال بھیp 2019 STEP High Achiever Scholarshiکا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی رو سے ECATاور MDCAT انٹری ٹیسٹ میں پوزیشن ہولڈرز اور اعلی کارکردگی پر50 طالب علم اپنی میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم فری حاصل کریں گے.۔سکالرشپ حاصل کرنے والے خوش نصیب طالب علم اپنا نام STEP کی ویب سائٹ www.step.pgc.edu پر دیکھ سکتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...