ایل ڈی اے سکولو ں میں اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری کا نظام متعارف کرایا جائیگا

  ایل ڈی اے سکولو ں میں اساتذہ کی بائیو میٹرک حاضری کا نظام متعارف کرایا ...

  



لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمدسیدنے ہدایت کی ہے کہ ایل ڈی اے کے چھ ماڈل سکولوں میں اساتذہ کی بائیومیٹرک حاضری کانظام متعارف کروایاجائے،طلبہ کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سکولوں میں کینٹین فعال کرنے کے لئے بلاتاخیر ٹینڈرز طلب کئے جائیں،کسی سکول میں طلبہ کی تدریسی ضروریات کے مطابق وہاں اساتذہ کی تقرری کی جائے۔نیا فرنیچر خریدنے کے لئے کارروائی شروع کی جائے اوران سکولوں کی عمارتوں کی ظاہری حالت کوبہتر بنایاجائے۔وہ گزشتہ روز ایل ڈ ی اے سکولوں کے معاملات کاجائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عثمان غنی،ڈائریکٹرایجوکیشن رانا غلام مرتضیٰ،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد نواز گوندل،ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران،ڈائریکٹر سی اینڈ آئی سمیرا صادق، ڈائریکٹر انجینئرنگ عبد الرزاق اور دیگر افسران موجودتھے

مزید : میٹروپولیٹن 1