پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس مرزا کاشف پر حملہ کی مذمت

    پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا اجلاس مرزا کاشف پر حملہ کی مذمت

  



لاہور (پ ر) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی مشترکہ میٹنگ میں کاشف مرزا پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کے اصل محرکات کو منظر عام پر لایا جائے۔ اس موقع پر انکی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اجلاس مختلف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل تھا۔ جن میں پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، محمد صادق صدیقی PSA، ملک خالد محمود پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن، محمد امتیاز شوکت، کاشف ادیب جاودانی آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ، ایم شاہد نور پاکستان ایجوکیشنل کونسل فار پرائیویٹ سکولز، ڈاکٹر میاں ایم اسلم، عبدالعزیز کینٹ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن شامل تھے۔ اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ پرائیویٹ کی ورکنگ ریلیشن کو مزید بڑھایا جائے۔ پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کو آسان بنانے پر زور دیا گیا۔ موسم سرما اور موسم گرما کی تعطیلات کا آئندہ اعلان ایسوسی ایشنز کی مشاورت کے بغیر نہ کیا جائے۔ سوشل سکیورٹی اور اولڈ ایج اور دیگر ناجائز ٹیکسز کو فی الفور ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1