کوٹ لکھپت میں کرسمس کے حوالے سے تقریب،مسیحی برادری کی بھرپور شرکت

کوٹ لکھپت میں کرسمس کے حوالے سے تقریب،مسیحی برادری کی بھرپور شرکت

  



لاہور (لیڈی رپورٹر) ایف جی اے گراؤنڈ کوٹ لکھپت لاہور میں کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے دیگر مختلف اراکین اسمبلی،تحریک انصاف کے رہنماؤں اور مختلف مذہبی بالخصوص مسیحی رہنماؤں کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ تقریب میں مسیحی برادری کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں صوبائی وزیر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کا ٹا جبکہ سینئر پاسٹر انور فضل کی زیر قیادت سانحہ اے پی ایس کے شہداء،مقبوضہ کشمیرکی آزادی اور ملکی سا لمیت کے لئے خصوصی دعاء بھی کرائی گئی۔صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تحریک انصافکی حکومت کے منشور میں قائداعظم کی 11اگست والی تقریر شامل ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ پاکستان میں تمام مذاہب والے آزاد ہوں گے اپنی اپنی عبادتگاہوں میں جانے کیلئے اور آج اقلیتوں کے حقوق پاکستان کی تاریخ میں پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصافکی حکومت ملک بھر میں بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات یقینی بنارہی ہے جبکہ بھارت میں مسلمانوں کو اقلیت بناکر شہریت کے حق سے محروم کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...