رانا ثناء اللہ اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

رانا ثناء اللہ اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اندھے انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں۔سات ماہ بعد بھی رانا ثناء اللہ پر ایک گرام ہیروئن ثابت نہیں ہو سکی۔ہر پیشی پر عدالت شہریار آفریدی کے ثبوتوں کا انتظار کرتی ہے۔شہریار آفریدی صاحب جان اللہ کو دیں اور ثبوت عدالت کو دیں۔عدالتیں قسمیں کھانے پر نہیں گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی پر فیصلے دیتی ہیں۔رانا ثناء اللہ میاں نوازشریف کے بہادر سپاہی ہیں جس کی سزا ان کو مل رہی ہیں۔انہوں نے رانا ثناء اللہ کی کیس میں حکومت کی جانب سے تاخیری ہربے استعمال کرنے پر اپنے ردعمل میں کہاپوری حکومت رانا ثناء اللہ کی سچائی برداشت کی ہمت نہیں رکھتی۔سپیکر قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرکے جانبداری کا ثبوت دے رہے ہیں۔

سپیکر اسد قیصر پاکستان کی جمہوری تاریخ کے کمزور ترین سپیکر ثابت ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللہ کے اہلخانہ کی جرات اور ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔رانا ثناء اللہ جلد عدالت سے سرخرو ہونگے اور جھوٹوں کے چہرے بے نقاب ہونگے۔