عام لوگوں کے سیاست میں آنے تک مسائل حل نہیں ہونگے،جواد احمد

    عام لوگوں کے سیاست میں آنے تک مسائل حل نہیں ہونگے،جواد احمد

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواداحمد نے کہا ہے کہ جب تک عام لوگ اپنے حقوق کی خاطر سیاست میں قدم نہیں رکھیں گے تب تک ان کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے ان باتوں کا اظہار انھوں نے ورکرز گروپ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ای او بی آئی کی جانب سے 25ہزار معمر افراد کی پینشن روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،غریب پنشنرا س اپنی پینشن سے ادویات اور یوٹیلٹی بلز ادا کرتے ہیں، اس ماہ پنشن نہ ملنے کی وجہ سے ادھار لینا پڑا، ایک طرف حکومت نے ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن 65 سو سے بڑھا کر 85 سو کرنے کا اعلان کیا تو دوسری طرف بغیر اطلاع دئیے اور 25 ہزار افراد کو اس پنشن سے ہی محروم کر دیاجو انتہائی قابل مذمت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...