نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام انعامی تقریری مقابلہ

    نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام انعامی تقریری مقابلہ

  



لاہور(پ ر) نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری تقریبات یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میں سکولوں اور مدرسوں کے طلبا و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ”آزاد ہیں آزاد رہیں گے یہ مسلمان، اے قائداعظمؒ تیرا احسان ہے احسان“ منعقد ہوا۔ منصفین کے فرائض ؎پروفیسرزیب النساء سرویا اور پروفیسر سرفراز علی نے انجام دیے۔ نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے درمیان ہونیوالے مقابلہ میں آمنہ شبیر نے اول‘ درِ مکنون نے دوئم اور عیشہ سرفراز نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ عطیۃ الوکیل کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ پرائمری سیکشن کے طلبہ میں ہونیوالے مقابلہ میں محمد تراب نے اول‘ زوہیب نے دوئم اور محمد ارمغان ملک نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ ہائی سیکشن کے طلبہ کے مابین ہونیوالے مقابلے میں عبداللہ فاران نے اول‘ خیام نواز ملک اور ضیاء حسن نے مشترکہ طور پر دوئم اور حافظ عبدالرحمن نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔ ہائی سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلے میں یسریٰ نصیر نے اول‘ عائشہ رفاقت نے دوئم اور سحرش گل نے سوئم پوزیشن حاصل کی جبکہ ربیعہ نصر اور ارتضی فاطمہ کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1