حکمران مہنگائی،بیروزگاری ختم کرنے کیلئے اقداما ت کریں،خورشید احمد

    حکمران مہنگائی،بیروزگاری ختم کرنے کیلئے اقداما ت کریں،خورشید احمد

  



لاہور(پ ر)ملک کا حکمران طبقہ ضروریات زندگی کی اشیاء میں روز افزوں کمر توڑ مہنگائی، نوجوانوں کی عام بے روزگاری دور کرتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کو جلد مستقل کرے - ریونیو دفاتر کے ملازمین کو ان کے خصوصی کام کی وجہ سے خصوصی الاؤنس منظور کیا جائے یہ مطالبات ریونیو سٹاف محکمہ بجلی کے سینکڑوں کارکنوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام جلو س نکال کر ایک قرار داد کے ذریعے کئے۔ جلوس کی قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشید احمد جنرل سیکرٹری بمعہ عبدالطیف نظامانی صدر، ملک نورمحمد،ذاکر علی شاہ، ڈاکٹر افتخار، محمد عمران،میاں لیاقت علی، شیراز بٹ، عبدالطیف کھوکھر، مولوی عابدحسین، محمد ثاقب زیب ودیگر نمائندگان یونین نے کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...