ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے تقریب

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے تقریب

  



 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے فورٹ روڈ پر کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری ایم ڈی راؤامتیاز ڈی ایم ڈی طارق حسین بھٹی اور جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک نے شرکت کی اور ورکرز کے ہمراہ کیک کاٹا۔ تقریب کا مقصد مسیحی برادری اور ورکرز سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ ملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں کرنا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے مسیحی ملازمین کی شبانہ روز محنت اور لگن کو سراہنا اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کرنا تھا۔اس موقع پر چئیر مین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں اقلیتوں کے حقوق کا سب سے زیادہ خیال رکھا جاتا ہے۔و رکرز ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہماری ذمہ داری ہے۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی راؤ امتیاز احمد کا کہناتھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 60 فیصد ورکرز مسیحی برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور اس بات پر محکمہ فخر کرتا ہے۔یہ شہر کی صفائی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ورکرز کی شبانہ روز محنت سے ہی شہر میں صفائی برقرار ہے۔ڈپٹی ایم ڈی طارق حسین بھٹی کا کہنا تھا کہ کرسمس کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور اس حوالے ایل ڈبلیو ایم سی کے دفاتر میں کیک کاٹنے کی تقریبات جاری ہیں۔سربراہ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور نے کہا کہ مسیحی بھائیوں کا شہر میں صفائی کے نظام کو برقرار رکھنے میں سب سے اہم کردار ہے، ان کی خوشیوں میں محکمہ بھر پور شرکت کرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...