مساجد اور مزارات اولیا ء اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،زاہد حبیب

      مساجد اور مزارات اولیا ء اسلام کے مضبوط قلعے ہیں،زاہد حبیب

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) سنی تحریک پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد زاہد حبیب قادری نے سردار محمد طاہر ڈوگرکو ڈویژن،علامہ شریف الدین قذافی کو لاہور ضلعی صدر کی تقرری کا اعلان کردیا،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مساجد و مدارس اور مزارات اولیا ء اللہ اسلام کے مضبوط قلعہ ہیں،دین اسلام کی مثبت اشاعت حکومت سمیت دینی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔کشمیر کی موجودہ صورت حا ل پر حکومتی خاموشی مسئلہ کشمیر کے لئے زہر قاتل ہے حکومت اپنی ذمہ داریوں سے منہ موڑے ہوئے ہے۔سردار محمد طاہر ڈو گر،علامہ شریف الدین قذافی کو اہم تنظیمی امور کے اہداف مقرر کردئے گئے،کارکنان عوامی مسائل کے لئے کو ششیں تیز کریں۔ جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ عوام کو مسئلہ کشمیر پر زیادہ دیر تک بیواقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

عالمی برادری کو توجہ دلانے کیلئے مسئلہ کشمیر پر حکومت فوری اور ہنگامی مہم شروع کرے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے،پاکستان کے پانیوں پر بھارت کا قبضہ ختم نہ ہوا تو آئندہ چند سالوں میں پورا پاکستان مزید بنجر ہو جائے گا۔حکومت خیالی پلاو کے محلات سے باہر نکلے عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژن صدر سردار محمد طاہر ڈوگر،ضلعی صدر علامہ شریف الدین قذافی نے کہاکہ قائدین نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔اپنے ساتھوں اور کارکنان کے ہمراہ روشن پاکستان کی تکمیل کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1