اپوزیشن کے روپ میں مافیاز اور چوراکٹھے ہورہے ہیں

  اپوزیشن کے روپ میں مافیاز اور چوراکٹھے ہورہے ہیں

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انصاف بزنس فورم لاہور کے جنرل سیکرٹری متین الرحمن نے کہا ہے کہ ساری اپوزیشن پہلے ہی عمران خان فوبیا کا شکار تھی اورحکومت میں ملنے والی کامیابیوں کے بعد ان کے مرض کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے،اپوزیشن کے روپ میں مافیاز اور چوراکٹھے ہورہے ہیں اور اسی وجہ سے آج تک اپوزیشن کی جانب سے سوائے اپنی کرپشن بچانے کا رونا رونے کے کچھ نہیں کیا جارہا،وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کامیابیوں سے ماضی کے نام نہاد تجربہ کار حکمرانوں کو پچھاڑ کر رکھ دیا ہے اس لئے ان کا پریشان ہونا جائز ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...