قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کی52ویں برسی پر دعائیہ محفل

قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کی52ویں برسی پر دعائیہ محفل

  



لاہور (سٹی رپورٹر) قائد کشمیر رئیس الاحرار چوہدری غلام عباسؒ زندگی کی آخری سانس تک کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدو جہد میں مصروف رہے۔قائدکشمیر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مختلف سیاسی، سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے کشمیر سنٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کی 52 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔تقریب سے چیئرمین مسلم لیگ آزادکشمیرلاہور ڈویژن عبداللطیف چغتائی‘ انچارج ڈائریکٹر کشمیرسنٹر لاہور سردار ساجد محمود‘ رہنما تحریک انصاف فاروق آزاد‘ سینئرصحافی ڈاکٹرعبدالودود‘ نائب صدر مسلم لیگ ن میاں معراج الدین شاہین‘ خواجہ سیف الدین ضیاء‘ مسعود جیلانی‘ آغارب نواز درانی‘ مولوی محمدمشتاق اور دیگر نے خطاب کیا۔ عبداللطیف چغتائی نے کہا چوہدری غلام عباس کے روپ میں کشمیریوں کو ایک نجات دہندہ مسیحا آیا ہے جس کی رہنمائی میں مسلمانانِ کشمیر نے ڈوگرہ حکمرانوں سے آزادی کی بھر پور جدو جہد کی۔ شیخ عبداللہ نے جب کانگرس سے متاثر ہو کر حکمرانوں کو نیشنل کانفرنس میں تبدیل کر دیا تا کہ ہندو بھی اسی جماعت میں شامل ہو سکیں لیکن چوہدری غلا م عباس نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی۔انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کی رہنمائی کا فریضہ اسی طرح انجام دیا کہ 1947ء کے ہنگاموں میں اپنی ہمشیرہ اور بیٹی کی قربانی دینے کے باوجود اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1