کاشانہ کی یتیم بچیوں کو انصاف ضرور ملے گا،ذکر اللہ مجاہد

کاشانہ کی یتیم بچیوں کو انصاف ضرور ملے گا،ذکر اللہ مجاہد

  



 لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی لاہور و کاشانہ دارالامان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ معزز جج صاحبان کے جرات مندانہ فیصلوں نے ثابت کر دیا ہے کہ کوئی کتنا بھی با اثر اور طاقتور ہو جرم کرے گا تو سزا سے نہیں بچ سکے گا۔کاشانہ کی یتیم بچیوں کے مجرم بھی اب سزا سے نہیں بچ سکیں گے، بہت جلد قوم کی ان بیٹیوں کو انصاف ملے گا۔ ملک بھر میں کاشانہ دارالامان جیسے اداروں پر ان الزامات کے بعد پیدا ہونے والی بداعتمادی کی فضاء کو بحال کرنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کاشانہ دارالامان کی یتیم بچوں کے تحفظ کیلئے سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی انکوئری کیلئے اپنی نگرانی میں کمیشن قائم کرے تاکہ حقائق پوری قوم کے سامنے لائے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاشانہ دارالامان کیس کی ہائی کورٹ لاہور میں سماعت کے موقع پر وکلاء اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عوامی رکشہ یونین و عوامی پاسبان کے مرکزی چیئرمین اور کاشانہ دارالامان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل مجید غوری بھی موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...