پارکوں میں 8روز کے اندر تجاوزات کا صفایا کیا جائے،مظفر خان

پارکوں میں 8روز کے اندر تجاوزات کا صفایا کیا جائے،مظفر خان

  



لاہور (پ ر) ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا ہے کہ شہر بھر کے پارکوں پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروائے کار لائیں گے۔پارکوں اور گرین بیلٹس پر غیر قانونی پروگرامات کے انعقاد پر پی ایچ اے قانونی کارروائی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیلانی پارک ہیڈ کواٹر پی ایچ اے کے آل ڈائریکٹرز کے اجلاس میں احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان نے اجلاس میں آل ڈائریکٹرز کوشہر کے تمام پارکوں کے اطراف میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے 8 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز شہر بھر کے پارکوں کی جگہ پر بننے والی تجاوزات کا خاتمہ کرکے تحریری رپورٹ جمع کرائیں۔اس موقع پر آل ڈائریکٹرز پی ایچ اے سمیت تمام افسران نے ڈی جی پی ایچ اے کو یقین دہانی کروائی کہ جلد ازجلد احکامات پر عمل درآمد ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4