پولیو کی ویکسین ہی پولیو سے بچاؤ کا واحد اور محفوظ طریقہ ہے،خوشی محمد

پولیو کی ویکسین ہی پولیو سے بچاؤ کا واحد اور محفوظ طریقہ ہے،خوشی محمد

  



لاہور (پ ر )پولیو کی ویکسین ہی پولیو سے بچاؤ کا واحد اور محفوظ طریقہ ہے، پولیومہم کے دوران اپنے5 سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔یہ بات سماجی رہنما حاجی خوشی محمد نے محکمہ صحت کے متعلقہ ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پولیو ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اور پولیو کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار نبھائیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے لینے سے نہ رہ جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4