عدلیہ پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،اشرف چوہدری

  عدلیہ پرویز مشرف کی سزا کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،اشرف چوہدری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ لیبرونگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف اور سابق صدر پاکستان کے خلاف عدالتی فیصلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قابل احترام ادارے عدلیہ سے اپیل رکتے ہیں کہ ایسے اعلیٰ اداروں کے اعلیٰ سربراہوں کے خلاف فیصلے بڑی سوجھ بوجھ اور سوچ سمجھ کر کرنے چاہیئں، عدلیہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدور یونین کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ ہم جنرل پرویز مشرف کے ساتھ ہیں۔

جو سپاہی اس ملک کے لیے اپنی جان نچھاور کرنے والا ہو وہ کبھی بھی غدار نہیں ہوسکتا۔پاکستان آرمی نے بھی اس فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ہم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4