واسا ہیڈ آفس میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

    واسا ہیڈ آفس میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

  



لاہور(پ ر) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمودکی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں وائس چئیرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل ناصر سلیمان، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سمن آباد ٹاؤن میاں امجد اقبال، رانا سلیم اور واسا کے دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔ وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

یہ لوگ واسا کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ واسا کا اصل سرمایہ ہیں۔وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس سے قبل مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور 6500روپے کرسمس بونس دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ا ن کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور ملازمین کو مزید سہولتیں بھی دی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...