بھارتی شہریت کا متنازعہ بل مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہے،ممتاز اعوان

بھارتی شہریت کا متنازعہ بل مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہے،ممتاز اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان اورپاکستان سول سوسائٹی کے صدر محمدریاض چوہدری نے بھارت کے مسلم تارکین وطن کیلئے بھارتی شہریت ختم کرنے کا متنازعہ بل پاس کرنے پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اسے مسلم اقلیت کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے کاکھلاثبوت قراردیاہے اورکہاہے بھارت کا یہ اقدام عالمی قوانین کے منافی اورانصاف کا سراسرخون ہے جوبھارت کی بربادی کاآغازہے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی دہشتگرد نرندرمودی خودبھارت کیلئے گورباچوف ثابت ہوگا۔


کیونکہ جن حماقتوں پر عمل کرکے گورباچوف نے ثابت سویت یونین روس کے ٹکڑے ٹکڑے کیئے مودی اُنہی حماقتوں پرعمل پیرا ہے تقریباًساڑھے چارماہ سے مقبوضہ کشمیرمیں جاری جابرانہ مسلسل کرفیووبھارتی مظالم اوراب جبکہ بھارتی مسلمانوں سے امتیازی سلوک متنازعہ بھارتی شہریت بل جس کیخلاف بھارت میں پُرتشددمظاہرے جاری ہیں خودبھارت کی تباہی وبربادی کاموجب بنیں گے اوراب دنیاکی کوئی طاقت بھارت کوروس کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے نہیں بچاسکے گی۔