بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ نے غریبوں کو پریشان کردیا،شہزاد چوہان

    بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافہ نے غریبوں کو پریشان کردیا،شہزاد چوہان

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے نے غریب انسان کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے،حکومت کے تمام وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عام انسان کو جب تک ریلیف نہیں دیا جائے گا حکومت کی کارکردگی صفر تصور ہو گی،ہر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں،ہر طبقہ فکر مند ہے کہ کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں۔

،سرمایہ کار اپنے بیرون ملک اپنا سرمایہ منتقل کر رہے ہیں حکومت مہنگائی کی شرح کو کم کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4