حمایت اسلام طبیہ کالج میں تقریب تقسیم انعامات آج ہو گی

  حمایت اسلام طبیہ کالج میں تقریب تقسیم انعامات آج ہو گی

  



لاہور (پ ر)حمایت اسلام طبیہ کالج کمیٹی کے چیئرمین حکیم عزیز الرحمن جگرانوی نے کہاہے کہ انجمن حمایت اسلام کے 135ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں آج صبح 10 بجے حمایت اسلام طبیہ کالج ملتان روڈ چوک یتیم خانہ لاہور میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوگی جس سے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ سعید الحسن بطور مہمان خصوصی شرکت و خطاب اور انعامات تقسیم کریں گے جبکہ تقریب سے، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال، جسٹس (ر) منظور حسین سیال، ممتاز مذہبی سکالر اور متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے کوآرڈینیٹر محمد ضیاء الحق نقشبندی،میاں محمد منیر، مرزا خادم حسین جرال، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی خالد حمید اور خواجہ مشتاق احمد خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4