خالی باتوں سے کامیابیوں تک نہیں پہنچنا جا سکتا،لائبہ علی

خالی باتوں سے کامیابیوں تک نہیں پہنچنا جا سکتا،لائبہ علی
 خالی باتوں سے کامیابیوں تک نہیں پہنچنا جا سکتا،لائبہ علی

  



لاہور(فلم رپورٹر) معروف کوریوگرافر لائبہ علی نے کہا ہے کہ میں ہمت نہیں ہاروں گی اور منزل تک پہنچ کر ہی دم لوں گی۔میرا فنّی سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ڈانس اکیڈمی کا قیام ایک خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔لائبہ علی نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔انہوں نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لئے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا۔

مزید : کلچر